بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / موٹر وے انٹر چینج پر کار اور ٹرک میں تصادم

موٹر وے انٹر چینج پر کار اور ٹرک میں تصادم

شیخوپورہ۔شیخوپورہ کے علاقے ہرن مینارکے قریب موٹر وے انٹر چینج پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ہرن مینارکے قریب موٹر وے انٹر چینج پر اسلام آباد سے لاہور جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ٗحادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ٗ لاشوں اورزخمی شخص کوسول ہسپتا ل شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ٗ پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔