بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بجلی کی قیمت میں کمی کانوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں کمی کانوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد۔نیپرا نے ایک ماہ کیلئے1 روپیہ70 پیسے فی یونٹ سستی کرنیکا اعلامیہ جاری کردیاہے۔نیپراکے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیپرا نے واضح کیاکہ کے الیکٹرک اور300 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین ریلیف سے محروم رہیں گے۔

اس کے علاوہ زرعی صارفین کو بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف نہیں ملے گا۔بجلی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کا اطلاق آئندہ ماہ کے بلوں پر ہوگا۔