بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کی مویشی منڈیوں میں ہیلپ ڈیسک قائم

پشاور کی مویشی منڈیوں میں ہیلپ ڈیسک قائم


پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور پولیس نے تاجروں ٗ خریداروں کے تحفظ اور جعلسازی کی روک تھام کیلئے 15سے زائد مویشی منڈیوں میں ہیلپ ڈیسک قائم کردےئے جبکہ عید الاضحی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے جس کے تحت شہر میں217مساجد اور مرکزی عید گاہ کو حساس قرار دے کر عید کے روز وہاں ڈیوٹی انجام دینے کیلئے پولیس اہلکاروں کے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کے مطابق پشاور میں اس مرتبہ عید قربان کے سلسلے میں15مویشی منڈیوں میں پولیس ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں عیدقربان کیلئے ملک بھر سے ان منڈیوں میں جانور لائے جاتے ہیں۔

جس میں اکثر اوقات جعلی کرنسی اور تاجروں کو لوٹنے کے واقعات پیش آتے ہیں جن کی روک تھام کیلئے امسال عید پر راستوں کے علاوہ منڈیوں میں بھی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ان کے مطابق عید کی نماز کیلئے بھی سکیورٹی پلان بنایا گیا ہے جس میں شہر کی مرکزی عیدگاہ اور217مساجد اور امام بارگاہوں پر دو پولیس اہل کاروں کے ساتھ بغیر وردی کے اہل کار اور نگران کمیٹیوں کے ممبران تعینات ہوں گے ایس ایس پی کے مطابق امسال عید کی خریداری کیلئے کسی بھی بازار یا تجارتی مرکز کی طرف جانیوالے راستوں کو بند نہیں کیا جائیگا ۔