بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈبلیو ایس اایس پی چیئرمین کے انتخاب پر اختلافات

ڈبلیو ایس اایس پی چیئرمین کے انتخاب پر اختلافات


پشاور۔ڈبلیو ایس ایس پی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں چیئرمین کے انتخاب پر شدید اختلافات سامنے آ گئے ٗ حکومت ریٹائرڈبیورو کریٹ کو چیئرمین بنانے کی خواہاں ہے جبکہ پشاور کے ضلع ناظم نے خود کو چیئرمین شپ کے عہدے کیلئے پیش کر دیا ذرائع کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی نامزدگی کے بعد گزشتہ روز چیئرمین کے انتخاب کیلئے ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا۔

تاہم چیئرمین کے عہدے پر اتفاق رائے نے ہو سکا بعض ڈائریکٹرز رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی اور بعض ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین بنانے پر بضد تھے

اس موقع پر ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے کہا کہ پشاور کے عوام ان سے میونسپل سروسز کے بارے میں پوچھتے ہیں اور میں انہیں جواب دہ ہوں لہٰذا بورڈ کا چیئرمین مجھے بنایا جائے اجلاس کے آخر تک چیئرمین کے عہدے کیلئے اتفاق رائے نہیں پایا گیا جس پر عید الاضحی کے بعد اجلاس دوبارہ طلب کر لیا گیا ۔