بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کی خارجہ پالیسی کو چیلنجز کا سامنا ہے ٗ نفیس ذکریا

پاکستان کی خارجہ پالیسی کو چیلنجز کا سامنا ہے ٗ نفیس ذکریا

اسلام آباد۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فی الحال اعلی سطح کا رابطہ نہیں ہوا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی جب کہ ٹیکساس میں طوفان سے ہونے والی تباہ کاریوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہیوسٹن میں پاکستانی قونصل جنرل ریسکیواورریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں جب کہ فخر ہے پاکستانی کمیونٹی ریسکیو اور ریلیف کے کا موں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہی ہے۔نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان فی الحال کوئی اعلی سطح کا رابطہ نہیں ہوا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ترجمان نے کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حریت رہنماں کو حراست میں لیے جانے پر تشویش ہے۔

بھارت میں سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے خط کے حوالے سے نفیس ذکریا نے کہا کہ موجودہ حالات میں عبدالباسط کے مبینہ خط پرکوئی بحث نہیں کرنی چاہیے اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایسی باتوں سے گریز کرنا ہوگا۔