بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / برن سنٹر قیام کا معاہدہ خیبر پختونخوا حکومت کو ارسال

برن سنٹر قیام کا معاہدہ خیبر پختونخوا حکومت کو ارسال

پشاور۔ پشاور میں جدید طبعی سہولیات سے آراستہ برن سینٹر اور چترال میں ملازم پیشہ خواتین کے لئے وومن شلٹر کے قیام کے لئے یو ایس ایڈ نے معاہدے کی دستاویزات صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہیں ٗ اس معاہدے کے تحت دونوں منصوبوں کی تکمیل کے لئے یو ایس ایڈ صوبائی حکومت کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی اضافی رقم مہیا کریگی.

ذرائع کے مطابق یو ایس ایڈ نے برن سنٹر کی تعمیر اور طبعی سہولیات کی فراہمی کے لئے 1.5 ارب روپے جبکہ وومن شلٹر چترال کی تعمیر و آرائش کے لئے 10 کروڑ روپے کی اضافی امداد پررضامندی ظاہر کی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ طور ہر دونوں فریقین کی باہمی رضامندی کی دستاویزات پر دستخط کرنے کے لیئے صوبائی حکومت کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

دونوں منصوبوں پر عملی کام کا آغاز صوبائی ادارہ برائے تعمیر نو بحالی و آباد کاری( پارسا)،خیبر پختونخواکے تحت کیا جائے گا اور منصوبوں کی تکمیل کے بعد ہسپتال محکمہ صحت جبکہ وومن شلٹر ضلعی انتظامیہ چترال کے حوالے کیا جائیگا. دونوں منصوبوں کے لئے صوبائی حکومت نے زمین کی فراہمی یقینی بنائی ہے.

منصو بوں کی تکمیل سے صوبہ خیبر پختونخوا میں جلس جانے والے مریضوں کے علاج معالجہ اور چترال میں ملازم پیشہ خواتین کو ایک چھت تلے رہائش کی سہولت میسر آ سکے گی۔