بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / امریکہ نے پاکستان پر الزامات کے بعد یوٹرن لے لیا

امریکہ نے پاکستان پر الزامات کے بعد یوٹرن لے لیا


اسلام آباد۔ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی اور امریکی صدر کی افغان و جنوبی ایشیاء پالیسی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے افغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے افغان مسئلے کے فوجی حل کے حوالے سے بھی نہیں کہا امریکی سفیر نے کہاکہ افغان مسئلے کا فوجی حل پالیسی کا ایک جزو ہے افغان مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کے کردار کو کارجہ از امکان نہیں کہا گیا ۔

امریکہ چار ملکی کوارڈینیشن گروپ کو فعال کرنے پر غور کر رہا ہے چار ملکی کوارڈینیشن گروپ میں پاکستان کا اہم کردار ہو گاامریکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتا ہے امید کرتے ہیں پاکستان دہشتگردی کے خلاف تعاون پر مبنی کردار جاری رکھے گا افغانستان میں اضافی امریکی فوج پاکستان دشمن کے خلاف بھی کاروائی کریں گے امریکہ افغانستان میں بھارت کے کردار پر پاکستان کے جذبات سے آگاہ ہے۔

امریکہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان پر غلط الزام لگایا گیا دھمکی دی گئی اور منفی تاثر دیا گیاپاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو غلط طور پر دہشتگردی سے جوڑا گیا۔