بریکنگ نیوز
Home / بزنس / آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس عائد

آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس عائد


لاہور۔فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے آن لائن کاروبار پر بھی ٹیکس عائد کر دیا۔ اب کوئی بھی کمپنی ہو یا فرد آن لائن اشیا ء و دیگر مصنوعات کی پر فروخت سے حاصل ہونے والی آمدن پر .5فیصد حصہ بطور ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہونگے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے خریدو فروخت کا کاروبار بہت تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے اور کئی کمپنیاں لاکھوں روپے سالانہ کما رہی ہیں، حکومت کے اس اقدام سے اب یہ کمپنیاں اپنی آمدن کا کچھ حصہ قومی خزانہ میں جمع کرانے کی پابند ہونگی۔