بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / روسی فوج نے شام میں قیامت ڈھادی

روسی فوج نے شام میں قیامت ڈھادی


دمشق ۔روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ مشرقی شہر دیر الزور میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر روسی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئیہیں۔قبل ازیں اطلاعات آئی تھیں کہ دیر الزور میں امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد اور روسی لڑاکا طیاروں کے الگ الگ فضائی حملوں میں28 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کے مطابق سب سے تباہ کن فضائی حملہ دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں واقع ایک گاں پناہ گزین کیمپ پر کیا گیا ہے۔ اس میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد مارے اور کئی بچے بھی مارے گئے۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق بمباری سے دریائے فرات کے مغربی کنارے میں واقع شامی شہریوں کے خیمے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اس وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پرروسی وزارت دفاع اور اسد رجیم کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔