بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور سمیت صوبہ بھر میں سبزیوں کا بحران شدید

پشاور سمیت صوبہ بھر میں سبزیوں کا بحران شدید

پشاور۔ پشاو رسمیت صوبے بھر میں سبزیوں کا بحران شدید ہوگیا ہے پشاور میں ٹماٹر 120روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے جبکہ چینی اور گھی کی قیمتوں میں بھی 2 سے 10روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا ہے افغانستان سے سپلائی کم ہونے اورصوبے کے مختلف اضلاع میں زرعی اراضی کو کمرشل اراضی میں تبدیل کرنے کے باعث سبزیوں کا بحران پیدا ہو رہا ہے۔

اس معاملے میں محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کرلی ہے ٹماٹر 60روپے سے 120روپے فی کلو ، پیاز30 روپے سے 70روپے فی کلو ، آلو 40سے 70روپے فی کلو تک ، بھنڈی 80روپے ، کریلا 100روپے ، میں فروخت ہو رہاہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق محرم الحرام تک سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہے گا جبکہ دسویں محرم الحرام کے بعد ممکنہ طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے امکانات ہیں ۔ سبزیوں کا بحران پیدا ہونے کے خدشات کے پیش نظر سبزیوں کی بڑی مقدار کو سٹاک کیا جا رہا ہے