بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شریف خاندان کو پیشی کا آخری سمن جاری

شریف خاندان کو پیشی کا آخری سمن جاری

اسلام آباد۔احتساب عدالت نے شریف خاندان کو پیشی کا آخری سمن جاری کر دیا ‘ نامزد ملزم نوازشریف اور ان کے بچوں کو 26 ستمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ نیب نے حکم کی تعمیل کرانے کیلئے سمن دفتر خارجہ کو ارسال کر دیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو بھی سمن کی تعمیل کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ہفتہ کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس میں پیشی کے معاملہ پر احتساب عدالت نے شریف خاندان کو پیشی کا آخری سمن جاری کر دیا۔ نواز شریف ‘ حسن ‘ حسین اور مریم نواز کی پیشی کا سمن لندن بھیج دیا گیا۔ نیب نے حکم کی تعمیل کیلئے سمن وزارت خارجہ کو ارسال کر دیا۔ نیب نے پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو سمن کی تعمیل کرانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ نامزد ملزم نواز شریف اور ان کے بچوں کو 26 ستمبر کو پیشی کا حکم دیدیا گیا ہے۔