بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں کمسن بچے سمیت 2افراد ڈینگی سے جنگ ہار گئے

پشاور میں کمسن بچے سمیت 2افراد ڈینگی سے جنگ ہار گئے

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت اور متعلقہ اداروں کے تمام تر اقدامات کے باوجود ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر شروع ہو گیا ہے ٗ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی نے 10سالہ بچے سمیت مزید 2افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 33ہو گئی ہے محکمہ لائیو سٹاک پشاور کے ملازم اور تہکال کے رہائشی 50سالہ تراب کو 22ستمبر کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا تھا۔

جبکہ 10سالہ نوشاد خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا دونوں مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز دونوں جاں بحق ہوگئے ہلاکتوں میں اضافے کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ حکومتی اقدامات بھی سوالیہ نشان بن گئے ہیں ۔دوسری جانب پشاور کے 255رہائشیوں سمیت مختلف اضلاع کے 255افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعکی تعداد 11ہزار 563تک پہنچ گئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1433 افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی جن میں 255کے خون میں وائرس پایا گیا گزشتہ روز بونیر کے 3ٗ مانسہرہ 2ٗ مردان 14اورصوبائی کے 3افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی مختلف ہسپتالوں میں اس وقت بھی ڈینگی کے 398مریض زیر علاج ہیں ۔