بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈی آئی خان میں سرچ آپریشن، ’مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک‘

ڈی آئی خان میں سرچ آپریشن، ’مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک‘

ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت کامیابی سے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس پر سوار مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

تاہم سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔