بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت کی کوٹلی سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ ‘ ایک خاتون شہید

بھارت کی کوٹلی سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ ‘ ایک خاتون شہید


اسلام آباد۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا‘ فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور دو شہری زخمی ہوگئے‘ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

اتوار کو لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر میں بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 22سالہ خاتون شہید جبکہ 2شہری زخمی ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم خطے کی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں ہمارے دل متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔