بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کیوڈبلیو پی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

کیوڈبلیو پی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

پشاور۔قومی وطن پارٹی نے حلقہ این اے فورکے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حمایت کاباضابطہ طور پراعلان کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤنے حلقہ این اے فورمیں اپنا امیدواردستبردارکرنے کاباقاعدہ اعلان کیا۔

اس موقع پروزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے پارٹی قیادت،ورکروں اوراپنی جانب سے قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمدخان شیرپاؤکاتہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مجھے امیدہے کہ این اے فور کیلئے قومی وطن پارٹی کااتحادخیبرپختونخوااورپورے ملک کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب کریگا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مجھے خواہش ہے کہ ہمارااتحادآئندہ الیکشن کاپیش خیمہ ثابت ہو۔انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے فورکے انتخابات تحریک انصاف کی نام نہاد تبدیلی کی سیاست میںآخری کیل ثابت ہوگا،ہم عوام کی فلاح وبہبوداوربلاامتیازکی سیاست کرتے ہیں نہ کہ عوام کوسڑکوں اورکنٹینرزپور خوار کرتے ہیں،ہمارے قائد نے ملک وقوم کی تعمیروترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجبکہ ایک ٹولہ عوام میں محض مایوسی کی خبریں پھیلانے کیلئے سرگرم ایسے افرادکامواخذہ ناگزیراورانشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں عوام انکامواخذہ بیلٹ کے ذریعے کریں گے۔