بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوشہرہ ٗمریضوں کے گردے نکال کر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

نوشہرہ ٗمریضوں کے گردے نکال کر فروخت کرنیوالا گروہ گرفتار

نوشہرہ۔ایف آئی اے اور پولیس نے نوشہر ہ میں مشترکہ کارروائی کے دوران مریضوں کے گردے نکال کر پنجاب اسمگل کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔منگل کو ایف آئی اے کی ٹیم ایک ہفتے بعد اپنے مشن میں کامیاب ہوگئی ہے اور پولیس کے ساتھ مل کر غریب مریضوں کے گردے فروخت کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز اور سرجن سمیت ملزمان کا گروہ کافی عرصے سے نجی ہسپتال میں لوگوں کے گردے نکال کر فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھے۔

ملزمان غریب مریضوں کو گردے فروخت کرنے پر آمادہ کرتے اور پنجاب اسمگل کرتے تھے، ایف آئی اے کی ٹیم ایک ہفتے سے نجی ہسپتال کی نگرانی کررہی تھی اور ملزمان کو گردے نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی سرپرستی اور معاونت کرنے والے حیات آباد میڈیکل کملیکس کے یورلوجسٹ سرجن عبدالعزیزکو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا تعلق وزیرستان سے ہے جب کہ چھاپے کے دوران گردے پیچنے والے والے پنجاب سے لائے گئے جوڑے سمیت ٹھٹھہ کے رہائشی بابر، ننکانہ عباس، راولپنڈی کے رہائشی عصمت اور کرک کے شاہد کو بھی موقع واردات سے گرفتار کیا گیا۔