بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت اور برما عالمی دہشت گرد قرار

بھارت اور برما عالمی دہشت گرد قرار

اسلام آباد۔اقوامِ متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت اور برما کو عالمی دہشتگرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی تمام حدیں پار کرچکا ہے ،جنگی قانون کی کھلی خلاف ورزی آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر سول آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں کشمیریوں کی ہلاکت اور زخمی بھارت کی کھلی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اقوامِ متحدہ عالمی قانون کے مطابق بھارت اور برما پرانسانی حقوق کی شدید پامالی کا عالمی عدالت میں مقدمہ درج کریں ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جانوروں پر استعمال ہونے والی پیلٹ گن کا انسانوں پر استعمال ، جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم کشمیریوں کا قتلِ عام اور مختلف جیلوں میں قید کشمیری اور حریت رہنماؤں کو ذہنی طو رپر مفلوج کرنے جبکہ آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول پر لگاتارپونے 4سو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی ،49سے زائد معصوم عوام کا قتل عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ برما کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام ، خواتین کی عصمت دری اور گاؤں کے گاؤں کو جلانے کے واقعات پر عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی کی ہے جس پر بھارت اور برما کی حکومت برابر کی شریک ہے یہ دنیا کے بدترین دہشتگردوں میں شمار ہوتے ہیں ۔

انہوں نے اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت اور برما کی حکومت کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کیا جائے جبکہ آنگ سان سوچی سے نوبل انعام فوری طور پر واپس لیا جائے کیونکہ انسان حقوق کی پامالی کرنے والی کسی بھی شخصیت کے پاس عالمی نوبل انعام دینے کی اجازت نہیں ہے ، آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کی قاتل خاتون ہے جس کو نوبل انعام دینے کے بجائے ، عالمی عدالت میں پیش کیا جائے