بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اراکین صوبائی اسمبلی کو شوگوارے جمع کرانے کیلئے 30ستمبرکی مہلت

اراکین صوبائی اسمبلی کو شوگوارے جمع کرانے کیلئے 30ستمبرکی مہلت

پشاور۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے40اراکین نے اپنے مالی اثاثوں کے گوشوارے جمع کر دیئے ہیں تیس ستمبر تک گوشوارے جمع نہ کرنے والے اراکین کی رکنیت اسمبلی معطل کی جائیگی گزشتہ سال جمع کئے جانے والے اثاثوں کے مطابق صوبائی اسمبلی کے دو اراکین کے اثاثے دو ارب روپے سے بھی زائد ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن میں چار دن رہ گئے ہیں صوبائی اسمبلی کے جن چالیس اراکین نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔

ان میں تین صوبائی وزراء ، دو مشیر ، تین معاونین خصوصی بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بائیس اراکین اور حکومت کے اٹھارہ اراکین نے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرائے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرنے کے بعد ان کی چھان بین کرے گا اور چھان بین کے بعد اسے کتابچہ کی شکل دے گا صوبائی اسمبلی سمیت پنجاب اسمبلی ، سندھ اسمبلی ، بلوچستان اسمبلی کے بھی درجنوں اراکین نے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔