بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زرداری کاخورشید شاہ کے دفاع کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ

زرداری کاخورشید شاہ کے دفاع کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے خورشید شاہ کے دفاع کیلئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق صدر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے جاری کوششوں کے بعد مفاہمت کے بادشاہ نے خورشید شاہ کے دفاع کیلئے کمر کس لی ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے اِس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بھی اپوزیشن رہنماوں سے رابطوں کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔