بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اے این پی کا فاٹا سیاسی اتحاد کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

اے این پی کا فاٹا سیاسی اتحاد کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹا کے فوری انضمام کے لیے اسلام آبادمیں ہونے والے لانگ مارچ اور ردھرنے میں بھرپور شرکت کااعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ فاٹا کے انضمام تک حکومت پر دباؤ بڑھایاجاتارہے گا فاٹا سیاسی اتحاد کی جانب سے 9اکتوبر کے مظاہرے اور لانگ مارچ میں اے این پی بھرپور شرکت کرے گی اور قبائلی عوام کے حقوق کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں فاٹا کے ساتھ پھر ظلم کیا گیا اور غلط اعداد و شمار ظاہر کر کے آبادی کم ظاہر کی گئی ، انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کو این ایف سی ایوارڈ میں ان کے جائز حصہ سے محروم کرنے اور وسائل کی تقسیم میں انہیں نظر انداز کرنے کی پالیسی سے ملک اور قبائلی عوام دونوں کا نقصان ہو گا ،