بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھاشاپراجیکٹ کیلئے اراضی کا حصول تیز کرنیکی ہدایت

بھاشاپراجیکٹ کیلئے اراضی کا حصول تیز کرنیکی ہدایت

پشاور۔وزیر اعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کی صدارت کیبنٹ بلاک اسلام آباد میں وزارت توانائی و پانی وسائل کاایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پرسیکرٹری پانی ووسائل،ممبر واٹر،ممبرپاؤر،جنرل منیجرنارتھ اوروزارت کے دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وزارت کے حکام نے خیبرپختونخوامیں جاری مختلف منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیرکوبریفنگ دی۔

امیرمقام نے سختی سے واپڈاحکام کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ روزمرہ اورہنگامی بنیادوں پرتمام منصوبوں کومعیاری اور پلان کے مطابق بروقت پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے،تربیلا فورتھ ایکس ٹینشن پراجیکٹ کی بروقت تکمل کے مجوزہ لائحہ عمل پرکام برق رفتاری سے جاری رکھاجائے تاکہ پراجیکٹ فروری2018تک مکمل ہوجائے اور سسٹم میں جلدازجلدزیادہ بجلی شامل ہوجائے۔

انہوں نے گولین گول پراجیکٹ چترال کوبھی امسال دسمبرمیں مکمل کرنے ٹرانزمشن لائن چکدرہ سے چترال تک200کلومیٹرکو تین حصوں جن میں گولین گول چترال، چترال چکیاتن اورچکدرہ شامل ہیں کوتقسیم کرکے دن رات کام کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کیں تاکہ پورے ملاکنڈڈویژن میں کم وولٹیج اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کامستقل طورپرخاتمہ ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان انشاء اللہ دسمبر2017میں گولین گول پراجیکٹ کاافتتاح کرینگے جس سے چترال کے عوام بھی مستفیدہوں گے۔اجلاس میں حکام کومزیدہدایات دی گئیں کہ بھاشاپراجیکٹ کیلئے اراضی کے حصول کے عمل کومزیدتیز کیاجائے اورمالکان کوجلدازجلدزمین کامعاوضہ اداکیاجائے اوراس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخواسے بھی میٹنگ کااہتمام ا جائے۔

انہوں نے کہاکہ مہمندڈیم کے ثمرات سے بھی جلدازجلدعوام کومستفیدکیاجائے تاکہ پورے پشاور،چارسدہ اورضلع نوشہرہ کے عوام بجلی سے استفادہ حاصل کریں،مہمند ڈیم کی پی سی ون بہت جلدپلاننگ کمیشن سے منظورہوجائیگا۔انہوں نے ورسک،درگئی،چترال اور تربیلا پاؤرہاؤسزکوجلدازجلداپ گریڈکرنے کی بھی احکامات جاری کردیئے اورکرم تنگی ڈیم سٹیج دوئم اورگومل زام پراجیکٹ اوربھاشاڈیم پرکام مزیدمہمیزدینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ہرماہ رپورٹ طلب کی