بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / آپریشن ردالفساد ‘شمالی وزیرستان میں فورسز کی کامیاب کاروائی 

آپریشن ردالفساد ‘شمالی وزیرستان میں فورسز کی کامیاب کاروائی 

پشاور۔دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے تحت شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی کی کاروائیوں کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی کھیپ برآمد کرکے تخریب کاری کی ممکنہ کوشش ناکام بنادی ۔

ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں مدین ، منظر خیل اور بورہ خیل میں سرچ آپریشن کے دوران 82ایم ایم مارٹر ، اینٹی اےئر کرافٹ گن،بھاری مشین گنیں ، 303رائفل ، دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور مختلف قسم کے اسلحے کی بڑی مقدار برآمد کی گئی ۔