بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران اور طاہرالقادری کی جائیداد قرقی کی کاروائی شروع

عمران اور طاہرالقادری کی جائیداد قرقی کی کاروائی شروع

اسلام آباد ۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہر القادری کی عدم پیشی پر جائیداد قرقی کی کارروائی شروع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اسلام آباد دھرنے کے دوران پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس کی سماعت کی۔ مقدمے میں اشتہاری قرار دیئے گئے عمران خان اور طاہر القادری بھی پیش نہ ہوئے۔

جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے جائیداد قرقی کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایس ایس پی عصمت اللہ کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نصیر اور ڈاکٹر تنویر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایس ایس پی صاحب کو زخمی حالت میں پمز ہسپتال لایا گیا، ان کے جسم پر اور ہاتھوں پر زخموں کے نشان تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔