بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری،2 شہید ،4 زخمی

بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری،2 شہید ،4 زخمی

مظفرآباد۔بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر راولاکوٹ چکری سیکٹر میں سول آبادی پر گولہ باری کی جس سے دو افراد شہید اور 4 زخمی ہوگئے ۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمنوں کی گنیں خاموش جبکہ منہ توڑ جوا ب کے بعد بھارتی افواج مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بارپھر لائن آف کنٹرو ل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولاکوٹ اور چکری سیکٹر پر سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا بھارتی فوج کی جانب سے بھاری گنوں کا لائن آف کنٹرول پر استعمال کیا گیا جس میں دو شہری شہید اور4 زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو راولاکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی گنوں کو خاموش کردیا، بھارتی فوجی مورچے چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔جبکہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، عوام کی بڑی تعدادنے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کردیا ہے یاد رہے 9اور10محرم کو آزادکشمیر کی لائن آف کنٹرول کے متاثرہ علاقے جو بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں ہے ۔

ماتمی جلوس یا مجالس نہیں کی جائیگی کیونکہ اِن علاقوں میں بھارتی فوج نے درندگی کی انتہاء کرتے ہوئے سول �آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری کررکھا ہے ۔