بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فرائض میں غفلت برتنے پر 6پولیس اہلکار معطل

فرائض میں غفلت برتنے پر 6پولیس اہلکار معطل

پشاور۔چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محرم الحرام کی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہفتہ کے روز کے روز سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان اور ایس ایس پی آپریشن سجاد خان سٹی او ر کینٹ سرکل میں واقع امام بارگاہ اور بازاروں کا دورہ کیا تو اس دوران ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر 06 اہلکار ایل ایچ سی ظاہر شاہ ،ایس سی حبیب الرحمن ، ایچ سی انوارالدین کانسٹیبل امجد علی ،کانسٹیبل شمشیر اورکانسٹیبل امیرالدین کو فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔