بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اعصام نے چین میں اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی

اعصام نے چین میں اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے پارٹنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ جیت لی۔

اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جوناتھن ارلک نے برازیل کے مارسیلو ڈیمولائنر اور نیوزی لینڈ کے مارکوس ڈینیئل پر مشتمل جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

چین کے شہر چینگدو میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل میں اعصام اور ارلک نے پہلے سیٹ میں صرف تین گیمز گنوائے اور 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کی۔

البتہ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن ٹائی بریکر پر فتح نے پاکستانی اسٹار اور ان کے ساتھی کے قدم چومے جہاں انہوں نے 6-7 سے مقابلہ جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ اعصام کے کیریئر کا 16واں اے ٹی پی ٹائٹل اور 2017 میں پانچواں تائٹک ہے جو اس سال ان کی شاندار فارم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دلچسپ امر یہ کہ رواں سال اعصام نے پانچوں ٹائٹل مختلف پارٹنرز کی مدد سے جیتے۔

آکلینڈ میں اعصام کے ساتھی مارسن میٹکاؤسکی جبکہ بارسلونا اوپن میں فلورین مرگیا تھے۔

انہوں نے روبرٹ لنڈٹیڈ کی معاونت سے اناتالیہ ٹائٹل جیتا جبکہ رواں سال جولائی میں نیوپورٹ ٹینس ٹائٹل جیتنے میں راجیو رام نے ان کی مدد کی تھی۔