بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تبدیلی کے خوا ہشمند اپنا شوق پورا کر لیں، آصف زرداری

تبدیلی کے خوا ہشمند اپنا شوق پورا کر لیں، آصف زرداری

اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ،سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کو بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ عالمی برداری کو نوٹس لینا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل حقِ خود ارادیت ہے پاکستان پیپلزپارٹی کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

نواز لیگ کی حکومت نے مسئلہ کشمیر پر سرد مہری کا شکار ہے۔ان خیالات کا انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے گذشتہ شب زرداری ہاوس میں ان سے ملاقات کی ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے ساتھ آپنی یادوں کا تذکرہ بھی کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نواز کھوکھر اور محترمہ رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ہماری جدوجہد شہید بھٹو کے فلسفہ کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے۔ انہوں نے کہا نواز لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک پر دن بدن قرضے بڑھ رہے ہیں لیکن عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اوچھل کود کی غیر سنجیدہ سیاست نے اپوزیشن کے کردار کو کمزور اور نون لیگ کی حکومت کو واک اور دیا ہے اپوزیشن لیڈر شپ خورشید شاہ کے پاس ہی رہے گی۔ تبدیلی کے خوا ہشمند اپنا شوق پورا کر لیں۔ یہ وقت اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا نہیں بلکہ الیکشن ریفارمز اور انتخابات کی تیاری کا ہے۔

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ارکان بھی اس تبدیلی کے حق میں نہیں۔ ہمیں باقی اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ خورشید شاہ نے باوقار اور بھرپور اپوزیشن کی ہے۔ انہوں نے فیصل ممتاز راٹھور کو آزاد کشمیر میں پارٹی کو دوبارہ منظم و فعال کرنے کی ہدایت کی ۔ فیصل ممتاز راٹھور نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا انشا ء اللہ ہم آپ اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

آمدہ انتخابات م 2018 میں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی تنظیم اور کارکنان چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں پاکستان بھر میں بلخصوص مہاجرین کشمیر مقیم پاکستان کے حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی بھر پورکمپین چلاہیں گے۔