بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈاکٹروں کی غفلت ٗ حاملہ خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

ڈاکٹروں کی غفلت ٗ حاملہ خاتون کے پیٹ میں کپڑا بھول گئے

پشاور۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورکے گائنی وارڈ کے ڈاکٹروں نے غفلت اور لاپرواہی کی انتہا کردی ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کا آپریشن کرنے کے بعد ایک بڑا کپڑا مریضہ کی پیٹ میں چھوڑ دیا تقریبا ایک ماہ بعد جب خاتون کے پیٹ میں تکلیف نے شدت اختیار کر لی تو انہیں ایک نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے دوبارہ آپریشن کے بعد خاتون کے پیٹ سے کپڑا برآمد کر لیا۔

مریضہ تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے پشاور کے رہائشی تاج محمد کے مطابق انہوں نے 29 اگست کو اپنی حاملہ بیوی کو زچگی کیلئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخل کرایا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان کو آپریشن کے زریعے زچکی کرنے کی تجویز دے دی تاہم آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت روز بروز بگڑنے لگی جس کے بعد انہوں نے کوہاٹ کے لیاقت میموریل ہسپتال میں ایک جاننے والے ڈاکٹر سے رابطہ کیا جنہوں نے مریضہ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچانے کی ہدایت کی جہاں پر ایسو سی ایٹ پروفیسر نور ناصر خٹک نے آپریشن کرتے ہوئے مریضہ کے پیٹ سے کپڑا برآمد کر لیا۔