بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلے گئے

ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلے گئے

دبئی: ون ڈے بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن بھارتی اوپنر روہت نے سنبھال لی، جنھوں نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں 296 رنز بناکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اوپنر راہنے 4 درجہ ترقی پاکر 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے فنچ کو 9 درجے ترقی نے 17 ویں درجے  پر پہنچادیا، وارنر نے ٹاپ پر موجود کوہلی سے فاصلہ سمیٹتے ہوئے 26 سے 12 پوائنٹس کرلیا۔

بولرز میں جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پاکستان کے حسن علی بدستور ساتویں نمبر پر موجود ہیں، آل راؤنڈرز میں محمد حفیظ نے بھی دوسری پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔