بریکنگ نیوز
Home / شوبز / کرینہ کپور نے دبئی میں کاروبار شروع کردیا

کرینہ کپور نے دبئی میں کاروبار شروع کردیا

دبئی: معروف بھارتی اداکارہ کیرنہ کپور نے دبئی میں میں زیورات کا کاروبار شروع کردیا۔

معروف بھارتی اداکارہ کیرنہ کپور نے دبئی میں میں زیورات کا کاروبار شروع کردیا،فوٹو:فائل

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ  اداکارہ نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز میں جیولری کے 2 شوروم بنائے ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح  آئندہ دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔ سونے کی خرید و فروخت کی مشہور  کمپنی ماربالا گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کی برینڈ ایمبسڈر کرینہ کپور ایک ہی روز دونوں شورومز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ مذکورہ کمپنی نے اپریل 2013میں بھارتی اداکارہ کو اپنا برینڈ ایمبسڈر مقرر کیا تھا۔

کرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد طویل عرصے بعد ستمبر میں اسکرین پر واپسی کی  ہے اور اب ان کا تمام تر فوکس اپنے کام پر ہے۔