بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی ٹی ڈی ہزارہ کی کاروائی ٗ ٹی ٹی پی کا اہم رکن گرفتار

سی ٹی ڈی ہزارہ کی کاروائی ٗ ٹی ٹی پی کا اہم رکن گرفتار

پشاور۔محکمہ انسداد دہشتگردی ہزارہ ریجن نے کاروائی کرکے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا حکام کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن نے مانسہرہ میں ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران محمد آصف عرف کاشی عرف معاویہ ولد عبدالخالق سکنہ قاضی آباد بٹل کو گرفتار کرلیا حکام نے بتایاکہ ملزم تھانہ اوگی کو مئی مقدمات میں مطلوب ہے جبکہ اس نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر ورلڈ ویژن این جی او کے دفتر بھی حملہ بھی کیا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے حکام کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا ہے ۔