بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رنگ روڈ پر بچت بازار قائم کرنے کی منظوری

رنگ روڈ پر بچت بازار قائم کرنے کی منظوری

پشاور۔ٹاؤن کونسل ون نے رنگ روڈ پر بچت بازار قائم کرنے سمیت شاہی باغ شادی ہال اور کار پارکنگ ٹھیکوں پر دینے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ٹی او آر کی جانب سے ممبران کے خلاف نازیبا الفاظ پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تاہم بعدازاں انہوں نے ایوان سے معذرت کر لی ٹاؤن کونسل ون کا اجلاس گزشتہ روز کنونیئر محمد شعیب بنگش کی صدارت میں منعقد ہوا ٹی او آر ریاض اعوان نے فقیر آباد میں سوئی گیس آفس کے سامنے سڑک پر موٹر سائیکل کارپاکنگ دولاکھ5 ہزار روپے پر ٹھیکے پر دینے کی ۔

تحریک پیش کی تاہم ٹاؤن ون پی ٹی آئی ممبران عرفان سلیم، ملک اسلم، ظاہر شاہ بنگش، نبیلہ ابراہیم اور کامران بنگش و دیگر نے سڑک پر کارپاکنگ کا ٹھیکہ دینے کی مخالفت کی اور تجویز مسترد کردی جس ٹی او آر نے کہا کہ اہلکاروں کی طرح کرپٹ اورکالی بھیڑیں منتخب نمائندوں میں بھی موجود ہیں جس پر ممبران سیخ پاہوگئے اور ٹی او آر سے کونسل کے منتخب نمائندوں سے معافی نہ مانگنے کی صورت میں احتجاج اور اجلاس ملتوی کی دھمکی دے دی تاہم بعد میں ٹی اوآر نے معذرت کر لی۔

کونسل اجلاس میں سید اظہرعلی شاہ کو بطور انفورسمنٹ آفیسر کی تقرری کی ریاض اعوان نے مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ان کی بطور اے ٹی ایس کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں کونسل نے بیت الخلاء گرین مارکیٹ کی مالی سال کے لئے 06لاکھ50 ہزار روپے دینے، رنگ روڈ بچت بازار کی این او سی1لاکھ 20ہزار روپے میں دینے، پردہ باغ شادی ہال کو پانچ سال لیز پر100 فیصد اضافی ریٹ پر دینے، فیفا بلڈنگ والی بال فیڈریشن سے وارگزار کرانے، چوک یادگارکے ٹھیکہ دار کو پانچ لاکھ روپے معاف نہ کرنے اور سائن بورڈ ٹھیکہ فیس مالی سال کے لئے 78لاکھ روپے پر دینے کی منظوری دے دی ہیں۔