بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹکٹوں پر اختلافات ٗ اے این پی کے متعدد ضلعی عہدیدار مستعفی

ٹکٹوں پر اختلافات ٗ اے این پی کے متعدد ضلعی عہدیدار مستعفی

پشاور۔ اے این پی کی صوبائی قیادت کے ساتھ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر اختلافات کے نتیجہ میں پارٹی کے سابق ضلعی صدر اور صوبائی و مرکزی کونسل کے رکن کامران صدیق ،پی کے نو کے سابق صدر اورصوبائی کونسل کے رکن میاں مزمل شاہ، اور پی کے نو میں شامل متعدد یونین کونسلوں کے پارٹی عہدیدار احتجاجاََ اے این پی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔

کامران صدیق کے مطابق مستعفی ہونے والوں میں یونین کونسل لالہ کے صدر کو چھوڑ کر باقی تمام عہدیدار،یوسی بڈھنی کے صدر کے علاوہ باقی تمام عہدیدار،یوسی پخہ غلام کے صدر کے علاوہ تمام عہدیدار،یوسی وڈپگہ کی موجودہ آرگنائزنگ کمیٹی اور سابقہ عہدیدارن،یوسی کنکولہ کے سابق عہدیداران اور مذکورہ یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان کثیر تعداد میں شامل ہیں، نیشنل یوتھ آرگنائزیشن ( این وائی او) کے ضلعی نائب صدر میر عاصم اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عاطف سمیت تنظیم کے متعد عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی احتجاجاَ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے،