بریکنگ نیوز
Home / بزنس / پاکستان میں کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکس ادائیگی اے ٹی ایم سے ممکن

پاکستان میں کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکس ادائیگی اے ٹی ایم سے ممکن

اسلام آباد / کراچی ۔پاکستان میں بھی کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکس اے ٹی ایمز کے ذریعے ادا کرسکیں گے۔ پاکستان میں اب اے ٹی ایم سے کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز ادا ہوسکے گی،اسٹیٹ بینک 31دسمبر سے اس نظام کو آپریشنل کردے گا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دی گئی ریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ سہولت ہفتے کے سات دن، 24 گھنٹے دستیاب ہوگی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینک ایک لاکھ روپے کی ٹیکس ادائیگی پر صارف سے 10 روپے فی ٹرانزیکشن فیس وصول کریں گے۔ایک لاکھ ایک روپے سے دس لاکھ کی ٹیکس ادائیگی پر 20 روپے اور دس لاکھ سے زیادہ کی ٹیکس ادائیگیوں پر زیادہ سے زیادہ 50 روپے فی ٹرانزیکشن فیس وصول کی جائے گی۔