بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ’’دنگل‘‘ سے زیادہ ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ بڑی فلم ہے‘ عامر خان

’’دنگل‘‘ سے زیادہ ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ بڑی فلم ہے‘ عامر خان

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ’’سیکریٹ سپر سٹار‘‘فلم نگری میں کامیاب بزنس کرنے والی فلم ’’دنگل‘‘ سے زیادہ بڑی فلم ہے۔ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘بالی ووڈ کی وہ واحد فلم ہے جس نے باکس آفس پر تمام اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے اور ریلیز ہونے کے بعد لگاتار 9 ماہ تک بھارت‘ پاکستان‘ چین اور دیگر ممالک میں خوب کمائی کی۔

حال ہی میں عامر خان نے سنگاپور میں اپنی نئی فلم ’’سیکریٹ سپر سٹار‘‘ کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں اپنی دونوں فلموں کا موازنہ کیا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم ’’دنگل‘‘ ایک ایسی سنجیدہ فلم تھی جس میں پیغام دیا گیا تھا کہ بیٹا ہو یا بیٹی دونوں ہی برابر اہمیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن فلم ’’سیکریٹ سپر سٹار‘‘ مکمل طور پر نوجوانوں کیلئے ہے اور خاص طور پر بچیوں کیلئے جو اپنے لئے خواب دیکھتی ہیں اور انہیں پورا کرنا چاہتی ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ فلم ’’سیکریٹ سپر سٹار‘‘ میں 14 سالہ بچی کی کہانی ہے جس کی زندگی کا مقصد گلوکارہ بننا ہے اور وہ اپنا یہ خواب پوار کرنا چاہتی ہے۔ خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ’’سیکریٹ سپر سٹار‘‘ 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔