بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سیاحت کے فروغ کیلئے سپیشل پیکچز متعارف کرانیکا فیصلہ

سیاحت کے فروغ کیلئے سپیشل پیکچز متعارف کرانیکا فیصلہ

اسلام آباد۔ دلکش قدرتی مناظر سے مالامال گلگت بلستان اور سکرود میں سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کی خصو صی پر وازوں کی تعداد بڑھانے سمیت چھٹیوں اور ویک اینڈز پر سپیشل پیکچز متعارف کروائے جائیں گے۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردارمہتاب احمد خا ن نے گلگت بلستان کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سے اسلام آباد میں جمعرات کے روز ایک اجلاس کی صدارات کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سیکرٹری فنانس گلگت بلستان اورایوی ایشن ڈویژن کے متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گلگت بلستان میں ٹورازم کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ علاوہ ازیں گلگت بلستان اور سکرود میں پی آئی اے کی فلائٹ شیڈول میں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی سیاحوں کو ہر ممکن سہولت دینے کے لیے، گلگت بلستا ن .میں ٹوراز م ڈیپارٹمنٹ اور پی آئی اے کے کمرشل ڈیپارٹمنٹ کو فوری طور پر میٹنگ بلانے کی ہدایت کی گئی تاکہ جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

سیاحت کے فروغ کے لیے کراچی اور لاہو ر سے بھی شمالی علاقہ جات کو خصوصی پروازوں کی مدد دے پروموٹ کرنے پر غو ر کیا گیا اس موقع پر گلگت بلستان کے تازہ پھلوں اور ڈرائی فروٹس کو پاکستان کے تمام دوسرے علاقوں تک پہچانے کے لیے پی آئی اے کارگو سروس استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردارمہتاب احمد خا ن نے کہا کہ شمالی علاقہ جات خوبصورتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا مرکز ہیں جن پر توجہ دے کر ہم نہ صرف ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردارمہتاب احمد خا ن نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات قدرتی خوبصورتی کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافت اور روایات کا بھی گہوارہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلستان اور سکردو سمیت پاکستان کے تمام شمالی علاقہ جات کے رہنے والوں کا بھی پاکستان کے وسائل پر برابر کاحق ہے اور پاکستان کے شمالی سیاحتی علاقہ جات کو بہترین سہولیات سے مزین کرنے کے لیے پی آئی اے ہرممکن تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں فلائس سیفٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گلگت بلستان کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نے وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردارمہتاب احمد خا ن کے خصوصی تعاون کا شکریہ ادا کیا اور انکی پی آئے ای میں انتظامی اوراصلاحی امور کو سراہا۔