بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین گروپ کی دوبارہ تشکیل؟

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین گروپ کی دوبارہ تشکیل؟

— فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

جی ہاں سیٹھ رولنز، ڈین امبروز اور رومن رینز نے مل کر پانچ سال قبل دی شیلڈ کے نام سے ایک گروپ کو تشکیل دیا تھا جو کہ جون 2014 میں اس وقت منتشر ہوگیا جب سیٹھ رولنز نے اپنے ساتھیوں کو دھوکا دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈیانا پولس میں جون 2014 میں را کے ایک شو کے دوران ایسا ہوا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ اگلے ہفتے اسی شہر میں یہ تینوں ریسلرز ایک بار پھر ملکر اس گروپ کو نئی زندگی دیں گے۔

اس بات کا عندیہ گزشتہ روز ڈبلیو ڈبلیو ای کے شو را کے اختتامی لمحات میں دیا گیا جب یہ تینوں ایک ساتھ کھڑے نظر آئے۔

سیٹھ رولنز اور ڈین امبروز تو پہلے ہی اکھٹے ہوچکے ہیں اور اس وقت را کے ٹیگ ٹیم چیمپئن ہیں۔

تاہم گزشتہ شب کے شو میں سیٹھ رولنز کو جب براﺅن اسٹرومین نے شکست دی تو شیمس اور سیزارو نے رنگ پر دھاوا بول کر رولنز اور ڈین امبروز پر حملہ کیا تھا۔

بعد ازاں شیمس اور سیزارو نے انٹرکانٹی نینٹل چیمپئن دی مز کے ساتھ مل کر رومن رینز کو بھی شیلڈ سے متاثر ٹرپل پاور بم کا نشانہ بنایا۔

ممکنہ طور پر یہ تینوں رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ میں دی مز، شیمس اور سیزارو کے مدمقابل آئیں گے، تاہم یقینی طور پر ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔