بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور سمیت صوبہ بھرمیں نیٹ کیفوں کے اعداد و شمار

پشاور سمیت صوبہ بھرمیں نیٹ کیفوں کے اعداد و شمار

پشاور۔پشاور سمیت صوبے بھرمیں نیٹ کیفوں کے اعداد و شمار اکھٹی کر لی گئی ہے صوبے بھر میں ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد نیٹ کیفے موجود ہیں سب سے زیادہ نیب کیفے پشاور، دوسرے نمبر پر ابیٹ آباد ، تیسرے نمبر پر ہری پور ، چوتھے نمبرپر نوشہرہ ، پانچویں نمبر پر مردان ،شامل ہیں۔ دہشت گردی کے روک تھام کے لئے صوبے بھر میں نیٹ کیفوں کے اعداد و شمار اکھٹا کرنا شروع کئے گئے تھے جبکہ یہ اعداد و شمار بھی اکھٹے جا رہے ہیں۔

نیٹ کیفوں میں آنے والے افراد کون کون ہیں او رمیں کوئی کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد تو شامل نہیں ہیں ۔جس کیلئے نیٹ کیفوں کے مالکان کو ہدایات کی ہے کہ وہ نیٹ کیفوں میں آنے والے افراد کے شناختی کارڈ نمبروغیرہ ان کا اندراج کرے ۔ پشاور سمیت صوبے بھرکے مختلف نیٹ کیفوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں کے دوران متعد د دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پشاور شہر میں سابق ادوار میں متعدد نیٹ کیفوں کودہشت گردوں نے نشانہ بھی بنایا تھا۔