بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تر بیلا بجلی گھر کی پیداوار گھٹ گئی

تر بیلا بجلی گھر کی پیداوار گھٹ گئی

تر بیلاغازی۔ تر بیلا بجلی گھر کے 2یونٹ بند ہو گئے ہیں تر بیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478میگا واٹ ہے جو کم ہو کر 1815میگا واٹ پر آگئی تربیلا جھیل کے آبی زخائرمیں پانی کی سطح گرنی شروع ہوگئی ہے جس کے باعث تر بیلا بجلی گھر کے 2یونٹ بند ہو گئے ہیں بجلی کی پیدواربھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 58فٹ تک کم ہو گئی ہے۔

جھیل میں پانی کی سطح1492.97 فٹ ہو گئی ہے تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز 51200کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی پانی کی آمد میں کمی کی وجہ سے اخراج بھی کم کر دیا گیا ہے۔

جس کے باعث غازی کے مقام پر دریا سندھ خشک ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ تر بیلا جھیل سے 70000کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے زریعے دریا سندھ اور غازی بھروٹھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے تر بیلا بجلی گھر کے 12یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

جن کے ذ ریعے 1815میگا واٹ بجلی پید ا کی جارہی ہے جبکہ 2پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں تر بیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جو آنے والے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا باعث بنے گی ۔