بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن کا اعلان جلد متوقع

خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن کا اعلان جلد متوقع

پشاور۔این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کرنے ، خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن کو حتمی شکل دیا جارہا ہے خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن کا باقاعدہ اعلان آئندہ مہینے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کرینگے کانسٹیبل ، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی کے تیس ہزار سے زائد عہدوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری محکمہ خزانہ کی جانب سے دیدی گئی ہے اور حتمی منظوری کے لئے سمری چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھیجوائی جا رہی ہے اور ان کی منظوری کے بعد حتمی منظوری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک دینگے جبکہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے تمام محکموں نے اپنی اپنی فہرستیں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کی ہے ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے محکمہ تعلیم ، محکمہ اعلیٰ تعلیم ، پولیس صحت ، سمیت مختلف صوبائی محکموں کی جانب سے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے ایک لاکھ سے زائد ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے قانون تو پہلے سے ہی واضح کیا ہے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان ملازمین کو مستقل کرنے کے عمل کو حتمی شکل دے رہی ہے صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کے اس ضمن میں سمری تیار کرنے کے بعد محکمہ خزانہ کو ارسال کریگی محکمہ خزانہ کے بعد چیف سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردی جائیگی اوران ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان ممکنہ طور پر نومبر میں کیاجائے گا۔