بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت کی شہریوں پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں

حکومت کی شہریوں پر مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں

اسلام آباد۔حکومت کا 300 درآمدی اشیا ء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کاریں،موبائل فون،الیکٹرانک اور دیگر اشیا مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں 300 امپورٹڈ مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد کاریں، موبائل فون،شیمپو،ٹائلز ،ٹائر،درآمدی ریڈی میڈ کپڑوں،پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا نوٹیفکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔