بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ٹماٹر کے بعد مرغی کی قیمت کو بھیَ پر لگ گئے

ٹماٹر کے بعد مرغی کی قیمت کو بھیَ پر لگ گئے

پشاور۔شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی پشاور میں مرغی کے گوشت میں 43روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے اور یوں مرغی 148روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخنامے پر تاجروں نے عمل درآمد سے انکار کر دیاہے اور نرخنامہ مذاق بن گیا ہے مرغی کا گوشت 170روپے فی کلو تک پہنچنے کے امکانات ہیں ۔

مرغی کا گوشت عید الاضحی کے بعد 105روپے فی کلو تھا اور گزشتہ ہفتے تک مرغی105روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی تاہم گزشتہ روز گوشت میں 43روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے مرغی کا گوشت میں اضافہ جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی آ گئی ہے پشاور میں ایران اور بھارت کے ٹماٹر کی سپلائی وافر مقدار میں شروع ہے جبکہ سوات سے بھی ٹماٹر کی سپلائی شروع ہے جس سے ٹماٹر 200روپے فی کلو سے کم ہو کر 90روپے فی کلو تک آ گیا ہے جبکہ آئندہ چند رو ز میں اس کی قیمتوں میں مزید کمی آ جائیگی ۔