بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت او پی ڈی پرچیوں پر نجی کمپنیوں کی تشہیر کیخلاف متحرک

حکومت او پی ڈی پرچیوں پر نجی کمپنیوں کی تشہیر کیخلاف متحرک

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی پرچیوں اور ویکسی نیشن کارڈز پر دوا ساز کمپنیوں کے اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی پرچیاں اور کارڈز فی الفور ضائع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ آئندہ خلاف ورزی پر متعلقہ ہسپتالوں کے سربراہوں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیا ہے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو جاری تنبیہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ او پی ڈی پرچیوں اور ویکسی نیشن کارڈوں پر اکثر نجی اداروں یا دوا ساز کمپنیوں کے اشتہارات چھپے ہوتے ہیں جو محکمہ صحت اور حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں لہٰذا مستقبل میں ایسے اقدامات پر سخت کاروائی کی جائے گی اور متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ ہسپتالوں کے سربراہوں سے بھی جواب طلبی کی جائے گی ۔