بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ’آئین و قانون کے احترام میں عدالتوں کا سامنا کریں گے‘

’آئین و قانون کے احترام میں عدالتوں کا سامنا کریں گے‘

سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر پاکستان واپس آرہے ہیں اور وہ آئین و قانون کے احترام میں عدالتوں سامنا کریں گے۔

پاکستان آنے سے قبل لندن میں اپنی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جب کسی کا دامن صاف ہوتا ہے تو وہ عدالتوں سے گھبراتا نہیں ہے اور ہم صرف عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے ہی پاکستان واپس جارہے ہیں‘۔

اب تک مریم نواز اور ان کے شوہر کی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی مقررہ وقت نہیں دیا گیا تاہم مسلم لیگ (ن) ذرائع کا کہنا ہے وہ کسی بھی۔بھی وقت پیش ہوں گے