بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ضمنی انتخابات پر مشاورت کیلئے آصف زرداری دو روزہ دورے پر آج پشاور پہنچیں گے

ضمنی انتخابات پر مشاورت کیلئے آصف زرداری دو روزہ دورے پر آج پشاور پہنچیں گے

اسلام آباد ۔سا بق صدر آصف علی زرداری آج بروز ( پیر) خیبرپختونخوا کے دو روزہ دورے پر پشاور روانہ ہوں گے جہاں پر وہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاسوں میں شرکت اور صوبائی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔مختلف سیاسی رہنماؤں کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری آج ( پیر) کو خیبرپختونخوا میں اپنی پارٹی متحرک کرنے کے لئے دو روزہ دورے پر پشاور پہنچیں گے جہاں پر وہ ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور وہاں پر صوبائی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ کئی مختلف پارٹیوں سے تعلقات رکھنے والے رہنماؤں کی بھی پیپلزپارٹی
میں شمولیت متوقع ہے ۔