بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخواہ میں ڈینگی بے قابو‘شانگلہ میں مزید 2 مریض ہسپتال داخل

خیبر پختونخواہ میں ڈینگی بے قابو‘شانگلہ میں مزید 2 مریض ہسپتال داخل

الپوری ۔شانگلہ میں مزید دوڈینگی کیسیز سامنے اگئی،یہ مریض درہ آدم خیل میں ڈینگی کا شکار ہوئے تھے،ایک کیس تحصیل پورن اوردوسرا کیس تحصیل الپوری میں سامنے ائے ہیں۔ شانگلہ میں ڈینگی کیس کی تعداد تین ہوگئی۔ ان مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری اور پورن میں علاج معالجہ کے بعدایک مریض فارغ جبکہ الپوری میں ڈینگی مریض تاحال ہسپتال میں داخل ہے۔

اس سے پہلے بھی شانگلہ میں ڈینگی کا ایک اور کیس بھی سامنے آگیا تھا۔ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالحمید خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر الپوری کا اچانک دورہ کیا جہاں پرانہوں نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی اورڈاکٹروں کو ہدایت صادرکی کہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے ڈینگی کے خاتمے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے تو ڈینگی پتر قابو پالیا جائے گا دونوں ڈینگی کیس ٹریول ہسٹری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور ڈاکٹروں کے غیر حاضری پر برہم ہوگئے اور کہا کہ غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔