بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سر کاری خط و کتابت کی فوری ترسیل کیلئے وٹس اپ گروپ قائم

سر کاری خط و کتابت کی فوری ترسیل کیلئے وٹس اپ گروپ قائم

پشاور۔صو بائی حکو مت نے سر کاری خط و کتابت کی فوری ترسیل کے لئے وٹس اپ گروپ قائم کر دیا ہے جس میں سیکر ٹر یز ٗ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شامل کیا گیا ہے ٗ چیف سیکر ٹری کے دفتر میں قائم پی ایم آر یو سے کوئی بھی سر کاری مراسلہ روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ گروپ میں بھی ارسال کیا جائے گا ٗروایتی طریقہ کار میں سر کاری مراسلہ کو منزل مقصود پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے ٗنئے طریقہ کار سے انتظامی سر براہان روایتی طریقہ سے مراسلہ کی وصولی سے قبل آگاہ ہو سکیں گے ٗواٹس گروپ میں ہونے والی تمام گفتگو سر کاری تصور کی جائے گی ٗ وٹس اپ گروپ میں غیر متعلقہ گفتگو کی سختی سے ممانعت ہو گی ۔