بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پاکستانی غیر مسلم خاتون نے ملک کا نام روشن کردیا 

پاکستانی غیر مسلم خاتون نے ملک کا نام روشن کردیا 

سپورٹس۔ پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں لوگ بین الاقوامی کھیلوں سے گہری دلچسپی اور لگاؤ کے ساتھ ساتھ عملی طور پر بھر پور حصہ لیتے ہیں ۔پاکستانی کے مرد کھلاڑیوں نے جہاں کرکٹ ، ہاکی ، سکواش، باکسنگ ، لان ٹینس اور بیڈمنٹن میں عالمی سطح پر ملک کیلئے بڑا نام کمایا وہاں خواتین بھی کسی سے کم نہیں ۔

ایسی ہی ایک باصلاحیت پاکستانی غیر مسلم خاتون ریسلر نے حال ہی میں ترکمانستان میں منعقد ہ انڈور ایشین گیمز میں تین کانسی کے تمغے جیت کر یہ ثابت کردیا کہ ذرہ نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی ۔ عنبرین عاشق نے ان ایشیائی کھیلوں میں پاکستان ویمن ریسلنگ ٹیم کی قیادت کی۔

اُنہوں نے انفرادی طور پر بالترتیب 54 کلوگرام، 58اور 60کلوگرام کیٹگری میں کانسی کے تمغے اپنے نام کیے ۔اس شاندار کامیابی پر عنبرین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے لاہور میں منعقد ہ خصوصی تربیتی کیمپ میں ایک ماہ تک سخت محنت کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ویمن ریسلنگ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجو د ہے جس کی تیاری پر اشد توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔عنبرین عاشق نے ان مقابلوں میں شرکت کیلئے دی جانی والی سہولیات کی فراہمی پر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا ۔