بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شاپنگ بیگز تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

شاپنگ بیگز تیار کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبہ بھر میں قانون سازی ہونے کے باوجودپلاسٹک شاپنگ پیگز پر پابند ی پر عملدرآمدنہ کرانے پر غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے تمام ڈی سیز اورٹی ایم ایز کو فی الفور کاروائیاں شروع کرنے کا حکم دینے کی ہدایت جاری کی ہے ۔

گذشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤ س میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران پلاسٹک بیگز پر پابندی کے حوالہ سے قائم کمیٹی کے سربراہ شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ کے علم میں لاتے ہوئے کہاکہ تمام تر پراسیس مکمل ہونے کے باوجودپلاسٹک بیگز پر پابندی کے حکم کے عملدرآمدنہیں کیاجارہاجس کی وجہ سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جب تمام تر مراحل پورے ہوچکے ہیں ۔

قانون سازی کے بعدرولز بھی بن چکے ہیں تو پھر پابندی کومؤثر کیوں نہیں بنایاجارہا،انہوں نے سیکرٹری بلدیات اور کمشنروں کو حکم دیاکہ تمام ٹی ایم ایز اور ڈپٹی کمشنروں کی فی الفور ہدایات جاری کی جائیں کہ پلاسٹک بیگز کی تیاری اور خرید وفروخت پرپابندی پر بھرپور طریقے سے عملدر آمدکرایاجائے اور اس مقصد کے لیے کریک ڈاؤن کاسلسلہ شروع کیاجائے اس معاملہ میں مزیدکو ئی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ان کاکہناتھاکہ پلاسٹک بیگز کاجار ی استعمال صوبہ کے ساتھ ظلم ہے ماحولیات کے ساتھ ساتھ ہمار ا نکاسی آب کانظا م بھی تباہ ہورہاہے انہوں نے کسی مافیا کاکوئی دباؤ قبول نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پابندی پر مؤثر عملدآمد کو ہرصورت یقینی بنانے کا حکم دیا شوکت یوسفزئی کے مطابق وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران سے کارکردگی کی رپورٹیں بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔