بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA4ٗ اسفندیار ولی بھی جلسوں کیلئے میدان میں آگئے

NA4ٗ اسفندیار ولی بھی جلسوں کیلئے میدان میں آگئے

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نے این اے فور میں مرکزی قیادت کے لیے جلسوں کا شیڈول ترتیب دے دیاہے جس کے تحت اسفندیارولی خان تین بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے اس سلسلے میں اہم اجلاس ثاقب اللہ چمکنی کی رہائشگاہ پرہوا اجلاس میں تمام یو سیز کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اے این4کیلئے جاری انتخابی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا ، اجلاس میں ملی قائد اسفندیار ولی خان کے این اے 4میں 15اکتوبر اور22اکتوبر کو ہونے والے جلسوں کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں حتمی شکل دی گئی جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے جلسوں کے موقع پر بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اجلاس سے اربا ب طاہر ،ثاقب اللہ چمکنی اور مختیار خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور خوشدل خان ایڈوکیٹ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن محنت کریں ، انہوں نے کہا کہ 26اکتوبر کا سورج اے این پی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہو گا ۔دوسری جانب این اے فور پرضمنی انتخابات کے لئے اساتذہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہیں اور انتخابات میں ڈیوٹیوں کے لئے نامزد کئے جانے والے اساتذہ کے تبادلوں اور تقرریوں پر بھی پابندی عائدکردی گئی ہے۔

این اے فور پر ضمنی انتخابات 26اکتوبر کو ہو رہے ہیں جس کے لئے خواتین اور مرد اساتذہ کی تعیناتی کردی گئی ہے این اے فور پرضمنی انتخابات کے لئے محکمہ تعلیم کی جانب سے جن خواتین اور مرد اساتذہ کی تفصیلات صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی ہے ان کی تعیناتی این اے فور کے مختلف پولنگ سٹیشنوں پرکی جائیگی حلقہ کے لئے 269پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں پولنگ سٹیشنوں کے لئے مرد اورخواتین اساتذہ کی تربیت کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا